تقرریاں

آزاد کشمیر حکومت نے سروس ٹریبونل اور انوائرمنٹل ٹربیونل میں 3 اہم تقرریاں کر دیں ، اعلامیہ جاری

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سروس ٹریبونل اور انوائرمنٹل ٹربیونل میں اہم تقرریاں کر دی ہیں ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردار آزاد خان ایڈووکیٹ، جو ہجیرہ ضلع پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں اور راجہ شجاعت علی خان ایڈووکیٹ، جن کا تعلق حویلی کہوٹہ سے ہے، کو ممبران سروس ٹریبونل آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

دونوں  قانون دانوں کا شمار اپنے اپنے علاقوں کے تجربہ کار وکلاء میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے قانونی شعبے میں خدمات کے فرائض بہترین طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزادکشمیر نے زکواة کمیٹیوں کے لئیے12 کروڑ روپے جاری کر دئے

ان کی تقرری کو وکلاء برادری اور مختلف سماجی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اسی طرح حکومت آزاد کشمیر نے راجہ نصیر راٹھور قادری ایڈووکیٹ کو بھی ممبر انوائرمنٹل ٹربیونل آزاد کشمیر مقرر کیا ہے ۔

ماحولیاتی قوانین اور متعلقہ اُمور میں ان کی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تقرری عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مقدمات اور معاملات کو مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے ۔

سیاسی و قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اورعوام کو انصاف کی فراہمی کا عمل مزید تیز اور شفاف ہو گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: عید قربان قریب: حکومت کا تنخواہ اور پنشن ادائیگی کا فیصلہ

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئے تعینات ہونے والے ممبران جلد اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے ۔