ترقی

مظفرآباد : شوکت مغل سمیت 6 افسران بی ایس-17 میں ترقی پاگئے، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) 6 سپرنٹنڈنٹس کو بطور سیکشن آفیسر ترقی دے دی گئی، محکمہ سروسز سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سلیکشن بورڈ نمبر 3 کی سفارش پر 6 سپرنٹنڈنٹس کو آفیسیشیٹنگ بنیادوں پر بطور سیکشن آفیسر (بی ایس- 17) ترقی دے دی ہے ۔

ترقی پانے والوں میں شوکت مغل، قادر خان، محمد یونس ناز، سید محمود حسین شاہ، محمد زبیر اور اشفاق احمد شامل ہیں ۔ ان افسران کی ترقی کو انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور دفتری امور کی مؤثر انجام دہی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 55 سینئر مدرسین کی بطور صدر معلم ترقی

محکمہ سروسز کے حکام کا کہنا ہے کہ ترقیوں کا مقصد سرکاری شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانا اور تجربہ کار افسران کو مزید ذمہ داریاں سونپنا ہے ۔ اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانت داری ، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھائیں گے ۔

سرکاری حلقوں کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ترقیوں کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سلیکشن بورڈآزادکشمیر کی عدم توجہی،اساتذہ کی ترقی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا

یہ ترقیاں سلیکشن بورڈ نمبر 3 کی سفارش پر کی گئیں اور ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام ترقیاتی عمل قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیا جاتا ہے تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو اور میرٹ کا عمل مزید مضبوط بنایا جاتا ہے ہے ۔