اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم اور چیئرمین پیپلزپارٹی کے درمیان ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر چھ ماہ کے عرصے میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا گیا ہے اور ریاست و پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنےوالی فائبرآپٹک کیبلز اجازت سے مشروط کرنے کی دھمکی
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں 500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے ہر علاقے میں اسکولز اور کالجز کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پیکیج دیا گیا۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزادکشمیرعوام کی سہولیات کیلئےصحت کارڈ بحال کیا گیا جبکہتعلیمی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں25مئی سے 31مئی تک شدید ہیٹ ویو کا امکان
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پیشرفت دریافت کی جس پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوامی مسائل کے مکمل حل کیلئے کوشاں ہے اور کسی بھی عوامی مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے تمام فریقین اور عوامی نمائندوں سے مشاورت اور بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوسکے۔




