ای سی سی اجلاس، دانش سکولوں، کشمیری مہاجرین کیلئے اربوں روپے منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تعلیم، صحت اور قومی ترقی کے متعدد منصوبوں سمیت یوتھ اسکل اور دانش اسکولوں کے لیے 3.9 ارب روپے کی منظوری دے دی جبکہ1989کے کشمیری مہاجرین کا گزار ہ الائونس3500 سے بڑھا کر 6000روپے کردیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ای سی سی نے تعلیم، صحت اور قومی ترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، ورکنگ کمیٹی کا بھرپور اظہارِ تشکر

ای سی سی نے وزیراعظم یوتھ اسکل پروگرام اور دانش اسکولوں کے لیے بھی 3.9 ارب روپے کی منظوری دے دی اور1989کے کشمیری مہاجرین کا گزارہ الاؤنس 3500 سے بڑھا کر 6000 روپے کر دیا گیا۔ 57 کروڑ 88 لاکھ کے اضافی فنڈ بھی منظور کر لئے گئے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 1.5 ارب روپے، ایف سی کے پی نارتھ اسپتال شاکس کے لیے 48 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 16 کروڑ روپے، ریلوے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم اسسٹنس پیکج کے تحت ایک ارب روپے اور نافسا کو فعال بنانے کے لیے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔

اجلاس میں پی این ایس سی کی تنظیم نو اور این ایل سی کو انتظامی کنٹرول دینے کی اصولی منظوری اور اس موقع پر پاکستان کی جیم اسٹون پالیسی 2026-2030 کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مہاجرین گزارا الائونس : 730,470 ملین روپے بجٹ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ای سی سی نےقیمتی پتھروں کی صنعت کیلئے دو ہزار پانچ سال کیلئےنئی قومی پالیسی منظور کر لی۔ اس سے قیمتی پتھروں کی برآمدات اور روزگار بڑھانے کا ہدف ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے مہاجرین1989کے مطالبہ پر گزارہ الائونس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔