مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، ورکنگ کمیٹی کا بھرپور اظہارِ تشکر

حکومت آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کے اعلان کے بعد باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس دیرینہ مسئلے کے حل پر مہاجرین ورکنگ کمیٹی کا دارالحکومت مظفرآباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مملکت خداداد پاکستان، صدرِ مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں امیر مہاجرین کشمیر عزیر احمد غزالی، سرپرست اعلیٰ ورکنگ کمیٹی چوہدری محمد فیروز دین، نائب امیر راجہ محمد عارف خان، سیکرٹری جنرل گوہر احمد کشمیری، سربراہ مذاکراتی کمیٹی خواجہ محمد اقبال، ایڈوائزر اقبال یاسین اعوان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نمبردار چوہدری محمد مشتاق اور ترجمان بلال احمد فاروقی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء میں راجہ محمد ذخیر خان، محمد یونس میر، محمد اقبال میر، منظور اقبال بٹ، عمر جان، حاجی رنگیل بٹ، فیاض احمد جگوال، سرانداز میر، نعیم سجاد، مختیار احمد بھٹی، عثمان علی ہاشم، علی مہدی ڈار، ناظم دین شیخ، ریاض خان صحرائی، ڈاکٹر بلال احمد، راجہ سجید خان، اشتیاق لیاقت علی، مرتضی مغل، محمد اسماعیل، اسلم انقلابی، وسیم کیانی، ولی الرحمان، جمال چوہدری، راجہ فزاکت، راجہ عبید، راجہ عبد الرشید، فیاض احمد، راجہ ساحل ایڈوکیٹ، جعفر بیگ، عبدالشکور خان، عبد الرحیم شاہ، خواجہ غلام لاثانی، فیصل فاروق، فیاض احمد خان اور چوہدری عبدالشکور شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین گزارا الائونس : 730,470 ملین روپے بجٹ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اجلاس کے شرکاء نے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور معاون اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہاجرین کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔ ورکنگ کمیٹی نے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین اور حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی نے اس کامیابی کو اپنے مرحوم راہنماؤں راجہ اظہار خان، چوہدری عبدالقیوم، امجد خان ایڈووکیٹ، سردار لیاقت اعوان، علی محمد بٹ اور دیگر کے نام کیا، جبکہ سینیئر راہنماؤں محمد یوسف بٹ، محمد نور اللہ قریشی ایڈووکیٹ اور دیگر کی جدوجہد کو بھی سراہا۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے، ان کی جمہوری جدوجہد اور مہاجرین کے حقوق کا تحفظ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: آئی جی پولیس کی ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فوڈ راشن تقسیم تقریب میں شرکت

Scroll to Top