منشیات کیس: ملزم کو3 سال قید ،40 ہزار روپے جرمانے کی سزا،ساتھی بری

کھوئیرٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)منشیات کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کھوئیرٹہ کی عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

جبکہ دوسرے ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بااختیار جج اینٹی نارکوٹکس عدالت وسیم حسین کی عدالت میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

ملزم محمد ارشد ولد محمد اسلم ساکن سیری کے خلاف منشیات کی روک تھام کے قانون CNSA کی دفعہ 9-B کے تحت دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

ملزم کو تین سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید برداشت کرنا ہوگی۔

منشیات کے ایک اور مقدمہ میں گرفتار ملزم شکیل ولد شریف ساکن بنڈلی کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:400 سے زائد مہاجر خاندانوں کو مالکانہ حقوق کب ملیں گے؟ معاملہ اسمبلی تک پہنچ گیا

منشیات کیخلاف قانونی کارروائیوں کو معاشرے، بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔