یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر (جامعہ کشمیر) نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر پیر 18 مئی 2026 سے جمعہ 22 مئی 2026 تک تمام کلاسز آن لائن لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کی معروف درسگاہ، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر مظفرآباد سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےاور جاری کردہ سرکلر کے مطابق، کچھ ناگزیر حالات اور وجوہات کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نے عارضی طور پر آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ احکامات پیر کے روز 18 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور جمعہ 22 مئی 2026 تک برقرار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک تیر 2شکار، آزاد کشمیر حکومت نے نیا سیاسی حربہ اپنا لیا
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اس سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کلاسز کی آن لائن منتقلی کے باوجود یونیورسٹی کے تمام دفتری امور اور انتظامی دفاتر حسبِ معمول کھلے رہیں گے اور تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں پہلے کی طرح نبھاتے رہیں گے۔ دفتری اوقات کار یا روزمرہ کے دفتری کاموں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار نے تمام شعبہ جات کے سربراہان (Heads of Departments) کو سخت تاکید کی ہے کہ وہ ان نئے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ نے تمام ایچ او ڈیز کو یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں آن لائن کلاسز کی مؤثر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات اور انتظامات مکمل کریں۔




