پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا کردیا گیا

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 7روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت311 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مٹی کا تیل41روپے80پیسے فی لیٹر سستا،پیٹرول پر لیوی بڑھا دی گئی

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15،،15روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں 41روپے کمی کی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی کم ہوئی تھی۔