سابق صدر پاکستان تحریک انصاف حلقہ برنالہ چوہدری الطاف حسین مستعفی ہو کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور ن لیگ کے امیدوار ، سابق وزیر داخلہ کرنل(ر) وقار نور کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اسمبلی، سابق وزیر داخلہکرنل(ر) وقاراحمد نور نے حلقہ برنالہ کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کردکھایا ہے اور تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر :الیکشن کی گہما گہمی،جوڑ توڑ،ن لیگ،پیپلزپارٹی کیلئے ٹف ٹائم، مبصرین
سابق صدر پاکستان تحریک انصاف حلقہ برنالہ چوہدری الطاف حسین مستعفی ہو کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے گئے جسے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور کا قافلہ جب برنالہ سے نکلا تو دھینگانوالی تک جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا،گھوڑیوں کے ڈانس اور کارکنان کے بھنگڑے،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
موئل پہنچنے پر انجمن تاجران نے کرنل (ر) وقار احمد نور کاپرتپاک استقبال کیا۔بھگی پر بٹھا کر جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا۔سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ جب جلسہ گاہ پہنچا تو کارکنان کی طرف سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ن لیگ پر الیکشن مہم سے متعلق شدید تنقید
کرنل ر وقار احمد نور نے کہا کہ آج کا جلسہ مخالفین کیلئے پیغام ہے کہ الیکشن ہم جیتنے جا رہے ہیں،لوگ درجوق میرے قافلے میں شامل ہورہےہیں جبکہ مخالفین کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
انہوں نےکہاکہ میں نے عوام کی خدمت کی ہے جس کے بدلہ میںہر جگہ سے عوام کی جانب سے بہترین رسپانس مل رہا ہے، آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی۔




