آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو امید ہے کہ شاید انہیں کسی دوسرے راستے سے حکومت میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن مہم مکمل ہو چکی ہے جبکہ ن لیگ کی الیکشن مہم فیس بک اور جوڑ توڑ پر مشتمل ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے اپنی انتخابی مہم مکمل انداز میں چلائی جبکہ مسلم لیگ ن اب بھی مختلف ذرائع اور سیاسی جوڑ توڑ پر انحصار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت ان کی جماعت کے ساتھ ہے اور سیاسی صورتحال جلد واضح ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جا نہیں رہے آرہے ہیں ،اگلے 2سال میں ہر شخص کو خوشحال بنا دینگے، فیصل راٹھور
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا توعوام کا اعتماد نظام سے ختم ہو چکا تھا ، ہم نے عوام کا اعتماد نظام پر بحال کیا ، سات ماہ کسی بھی حکومت کا ہنی مون پریڈ ہوتے ہیں اگر موقع ملاتو ریاست کے وسائل استعمال کر کے 2سال میں ریاست کو اس سطح تک لے جاسکتے ہیں کہ ہر عام آدمی خوشحال ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جا نہیں رہے ہم آرہے ہیں، اللہ نے موقع دیا تو اگلے دو سال میں ریاست کےہر شخص کو خوشحال بنا دیں گے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے باغ کے علاقہ ریڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ، پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی نوید بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ باغ میں آج معرکہ حق کی یاد میں پاکستان زندہ بعد ریلی خوش آئند امر ہے ، عوام کا یہاں موجود ہونا ان کی پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے گزشتہ سال مئی میں ہونے والا معرکہ حق دراصل باطل اور حق میں تفریق کا اعلان تھا ۔
مزید پڑھیں: ٓآئندہ الیکشن میں موقع ملا تو ریاست کے ہر فرد کو خوشحال کرینگے، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں بھارت نے سازش کی ، جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا ، اس نازک دور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی، پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں کو دفاع وطن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، شہدا معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈہاک ملازمین ، ملازمین کے سلیکشن بورڈ ز ، ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات ااٹھائے ، ہم نے باغ میں تین پل ، ہائی سکولز میڈل سکولز اور سڑکات دیں ، ہماری نیت صاف تھی ، آج چھتیس سال کے بعد والد مرحوم کے اعلان کئے گئے پل کا سنگ بنیاد رکھا ہےباغ کیلئے سیڑھی بریج اور سوانج بریج کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔




