پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ ، پانچ روپے کمی کا اعلان۔

وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفکیشن

اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں5روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پاکستان کی درخواست پر راضی ہوا،صدرٹرمپ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی اور اضافہ ہر پندرہ دن کیلئے کیا جاتا ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر،منظوری وفاقی کابینہ دے گی،گورنراسٹیٹ بینک

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق سمری ارسال کی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔