نئے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر،منظوری وفاقی کابینہ دے گی،گورنراسٹیٹ بینک

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہوسکتی ہے، نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیزائن بھیج دیئے تھے

تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اس پر کام کر رہا ہے نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کاہیپاٹائٹس سی کی مفت علاج کا اعلان

قبل ازیں کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 3سال قبل اورآج کے معاشی حالات میں نمایاں فرق ہے۔

معاشی بحالی کے باوجود کئی مسائل درپیش ہیں، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے معاشی چیلنجز بھی موجود ہیں۔ 2023ءکی نسبت2026ءمیں لیٹرآف کریڈٹ کھلنے میں بہتری آئی

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی میں آٹے کا بحران ، محکمہ خوراک کا موقف بھی سامنے آگیا

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوسط درآمدات فی الوقت ماہانہ5ارب ڈالر سے زائد ہیں،3سال قبل ماہانہ درآمدات اوسطاً 3 ارب ڈالر تھیں۔