سابق انٹیلی جنس آفیسرامریکی میرین کور اسکاٹ رٹرنے پاکستان کو نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیدیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق انٹیلی جنس آفیسرامریکی میرین کور اور اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے سابق معائنہ کار اسکاٹ رٹر نے ایران ، امریکہ جنگ میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا

سابق انٹیلی جنس آفیسرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری علاقائی تنازعات کے حل میں مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش؛ ایوان میں شدید تقسیم

نجی ٹی وی کے پروگرام’’فل فریم‘‘ میں سینئر اینکر پرسن فہد حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ رٹر نے پاکستان کو واحد کھلاڑی قرار دیا جو اس بحران کو حتمی حل کی جانب لے جانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اسکاٹ رٹر نے کہا کہ سب سے پہلے میں پاکستان کی قیادت کو اس کردار پر سراہنا چاہوں گا جو اس نے اس میں ادا کیا ہے۔ پاکستان کی قیادت کو اس کی ثالثی کی کوششوں کے لئے عالمی سطح پر پہچانا جانا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روسی صدر کی اپنے استاد سے والہانہ محبت، خود گاڑی ڈرائیو کر کے استانی کے گھر پہنچ گئے

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ’’اگر کبھی کوئی ایسا شخص تھا جو امن کے نوبل انعام کا مستحق تھا تو پاکستانی قیادت جس نے یہ انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے وہ اس کی مستحق ہے۔

رٹر جو کہ 1990 کی دہائی میں عراق میں اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے معائنہ کار کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

اکثر امریکی خارجہ پالیسی اور مشرق وسطیٰ کے امور پر تبصرہ کرتے ہیں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو اس تنازع کے بعد اقتصادی اور سیاسی طور پر تعاون فراہم کرے۔

Scroll to Top