پیپلزپارٹی بینظیر پروگرام کے نام پر سیاست کررہی اور نوکریاں بیچی جا رہی ہیں ، شاہ غلام قادر

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل سے) صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی بینظیر پروگرام کے نام پر سیاست کررہی ہے اور آج کل نوکریاں بیچی جا رہی ہیں جس کا ریٹ4لاکھ روپے لگایا گیا ہے، میں لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں پیسہ ضائع نہ کریں ، ہم آکر جعلسازی سے بھرتی ہونیوالوں کو فارغ کردینگے۔

یونین کونسل لوات میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت تعمیروترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے پشت بان ہیں، بھارت کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دے،شاہ غلام قادر

آزاد کشمیر کے باشعور عوام سے التماس ہے کہ نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا دوبارہ آغاز کریں، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنا توازن کھو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ، الیکشن قریب آتے ہی پیپلز پارٹی والےبے انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سیاست کرنی شروع کر دیتے ہیں جو کہ پیپلز پارٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بے انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ حکومت پاکستان ادا کررہی ہے پیپلز پارٹی والے آزاد کشمیر کے اندر کسی غریب کا نام کٹوا کر دکھائیں مان جاؤں گا ، عوام ان کے جھوٹے نرغے میں نہ آئیں۔

شاہ غلام قادر نے الزام لگایا کہ آج کل بھرتیوں کے نام پر 4 لاکھ سے بولی شروع کر دی ہے عوام سے کہنا چاہتا ہوں اپنا پیسہ ضائع نہ کریں گریڈ 7سے این ٹی ایس ہے جو عدالت کا حکم بھی ہے سب کے سب فارغ اور رشوت کی رقم سے حاصل کی جانے والی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھو گے ۔

حکومت بناتے ہی سب سے پہلے جعلی بھرتی ہونے والوں کو گھر بھیجیں گے ، دواریاں فشریز کی آسامیوں پر بوگس تقرریاں عمل میں لائی جا رہی ہے ایک کو بھی حاضر نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق ایک سال، عزم، قربانی اور کامیابی کی داستان ، معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہو گیا، یہ سال صرف وقت کا گزرنا نہیں بلکہ پاک افواج کی مسلسل کوشش، کامیابی، ترقی اور جہدِ مسلسل کی ایک روشن مثال ہے۔ یہ وہ داستان ہے جس میں ہر لمحہ قربانی، ہر قدم عزم اور ہر کامیابی وطن سے بے لوث محبت کی گواہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور میرٹ پر نوکریاں دینے والی جماعت ہے ۔ ایجوکیشن پیکیج ایم ایل اے کی حکومت میں طے ہوا ہے لیکن جھوٹ کا راستہ لمبا نہیں چھوٹا ہوتا ہے، معلم القرآن، چوکیداروں کی آسامیاں پیپلز پارٹی نے ختم کر دی ہیں ، دانش سکول شاردہ روکنے میں بڑی روکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کیں لیکن اللہ نے ہمیں کامیابی دی آج وہاں کام شروع ہو چکا ہے جلد اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ میں اختلافات شدید،مظفرآباد کی اہم شخصیت زاہد امین کاشف کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایکسین شاہرات نیلم اور بلدیہ کا دفتر عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کا ورکر بن چکا ہے جلد اس کا حساب لیں گے ، انتقامی تبادلہ جات کے دن بھی تھوڑے رہ چکے ہیں ، آفیسران کو بہت سمجھایا کہ انتقامی تبادلہ جات میں آلہ کار نہ بنیں ، ہمیں مجبور کیا گیا ہے انتقامی تبادلہ جات کا حساب ضرور لیں گے

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کتنا ظلم کرو گے آپ کے ظلم کے دن تھوڑے رہ چکے ہیں ، ہر دو صورتوں میں اللہ کے فضل سے اچھا وقت آنے والا ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان ہمت نہ ہاریں ۔

یونین کونسل لوات سیری کلاں میں انٹری ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماوں پروفیسر ریٹایرڈ مشتاق مغل ، خوشحال یعقوب ، اشرف خان ، محمد ایوب مغل ، محمد محبوب مغل ، عبد العزیز مغل ، محمد عالم مغل ، فیض عالم مغل ، اویس عالم مغل ، وقاص اشرف مغل ، محمد اسلم محبوب ،مفتی اعجاز صاحب ،مفتی خوشحال ،قاری عزیز الرحمن ،منیب الرحمن عثمانی ودیگر نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

Scroll to Top