وادی نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)نیلم ویلی کے سیاحتی اور پہاڑی علاقے جاگراں بٹ گراں روڈ پر ایک انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہیں ۔ علاقے کی فضا سوگوار ، ہر آنکھ اشکبار تھی۔
تفصیلات کے مطابق جیپ آج شام 04:00 بجے جاگراں جیپ حادثہ دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہیں زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس DDMA نیلم ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد،ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں جا گری،ایک شخص جاں بحق، 5زخمی
جاں بحق اور زخمی افراد میں 1۔ منیر ولد بشیر اللہ عمر 20 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں ،2۔ پروین زوجہ لال حسین عمر 35 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں ،3۔ نزیر احمد ولد علی احمد عمر 65 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں ،4۔ شرینہ بی بی زوجہ عتیق عمر 35 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چناری سے درہ جانیوالی جیپ حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق
زخمیوں میں کامران ولد گلزمان عمر 40 سال ڈرائیور ، نقاش ولد لال حسین عمر 14 سال شامل م ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ایمبولینس واقعے کے فوری بعد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد، جیپ حادثے کا شکار، دو افراد جان کی بازی ہار گئے
انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے ۔




