تہران (کشمیر ڈیجیٹل)پاسداران انقلاب ایران نے خلیج فارس میں ’اوشین کوئی‘ نامی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے کی گئی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: تیزہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش ،طغیانی،لینڈ سلائیڈنگ، الرٹ جاری
رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار ٹینکر پر سوار ہوئے اور اسے ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کیا۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز بارباڈوس کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ تھا اور اس پر پہلے سے امریکی پابندیاں بھی عائد تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنیان مرصوص، مارکہ حق، 7 مئی سے 10مئی تک کیا ہوا؟اہم رپورٹ سامنے آگئی
واضح رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، جبکہ تیل کی ترسیل اور بحری راستوں کی سیکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



