پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ،یاسر بٹ،چوہدری یسین کا افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام معرکہ حق کارواں منعقد ہوا۔ جس کی قیادت سی ڈی اے مزدور یونین کے جنر ل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری انعام الحق، اور یاسر عرفات بٹ نے کی۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے جنر ل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری انعام الحق، اور یاسر عرفات بٹ ودیگر نے کہا کہ آج پوری قوم کے لیے بہت عظیم دن ہے۔

معرکہ حق میں پاک افواج نے جس جواں مردی اور بہادری کا ثبوت دیا، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، معرکہ حق سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنیان مرصوص، مارکہ حق، 7 مئی سے 10مئی تک کیا ہوا؟اہم رپورٹ سامنے آگئی

آج کے دن ہم سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، افواج پاکستان کے سربراہان، وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان اور پوری قوم کو معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک کی سا لمیت اور بقاء کے لیے ہر اول دستہ ہیں۔ پوری قوم کا آج فخر سے سربلندہے۔

آج کے دن دشمن کو ہم واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہماری افواج ہر وقت مقابلے کے لیے تیار ہیں، اور اس ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ ہونے کا امکان

انھوں نے ایران امریکہ مذاکرات میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان محمد شھباز شریف کے کردار کو سراہا، آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

کارواں میں پاکستان مسلم لیگ کیپٹل کے صدر رضوان صادق، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر،سینئر مزدور رہنما ملک شمیض، اسٹیٹ بنک ڈیمو کریٹک یونین کے جنرل سیکرٹری شفقت وڑائچ، کشمیر تحریک کے الطاف بٹ شامل تھے۔

اے پی پی کے شرجیل امجد راؤ، سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سرپرست اعلی حاجی صابر، ملک عاصم، اظہر خان تنولی، واجد گجر، محمد سرفراز ملک، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، زاہد بھٹی، چوہدری منیر، سلیم بھٹی، سردار نسیم، سردار اخلاق، چوہدری انور، چوہدری زاہد، چوہدری شاہد اقبال، چوہدری صیغر، سردار کالا خان سمیت ہزاروں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

کارواں میں افواج پاکستان اور معرکہ حق کی کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکاء نے پرجوش فلک شگاف نعرے لگائے۔

Scroll to Top