ایران،امریکہ مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات کی تیاریاں، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ، مذاکرات کیلئے ائندہ 72گھنٹے اہم ہیں ۔

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے اسلام آباد میں  امریکہ ایران مذاکرات اگلے ہفتے میں شروع ہونے کی تصدیق کردی ۔

دی وال اسٹریٹ جرنل نے اہم ذرائع کا حوالہ دیتےہوئے رپورٹ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس کیلئے دونوں ممالک کی قیادت پاکستان کیساتھ رابطے میں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں جشن فتح کی تیاریاں مکمل

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق دونوں فریق ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (MoU) تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس معاہدے میں ایک ماہ پر محیط مذاکرات کا فریم ورک طے کیا جائے گا جن کا مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی جہاں جہاں امیدوار اتارے گی جے یوآئی وہاں ہمیں سپورٹ کرے گی، چوہدری یٰسین

رپورٹ کے مطابق مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے معاملات پر گفتگو شامل ہے۔

تاہم، خبر میں کہا گیا ہے کہ اہم مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی حد تاحال بحث کا موضوع ہے اور یہی نکتہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی پر غور: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت میں پیش رفت ہوتی ہے تو فریقین کی باہمی رضامندی سے ابتدائی ایک ماہ کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔

Scroll to Top