انتخابی اتحاد پر قیادت کا مشکور ،مولانا سعید یوسف،تمام حلقوں میں حکمت عملی طے کرینگے،چوہدری یٰسین

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان آئندہ الیکشن کے انتخابی اتحاد طے پانے کے بعدصدر پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین نے دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد خوش آئند قرار دیدیا ۔

چوہدری محمد یٰسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونےوالے اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آئندہ انتخابات مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کر لڑیں گی۔

امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا سعید یوسف نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور ،چوہدری محمد ریاض اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی اتحاد کے قیام میں مثبت اور سنجیدہ کردار ادا کیا۔

امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے درمیان باقاعدہ انتخابی اتحاد قائم ہو چکا ہے۔
؎
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر:انتخابی فہرستوں کی درستگی کا جائزہ: مئی کے وسط میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان

چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں ہوں گے وہاں جے یو آئی پیپلز پارٹی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، جبکہ جن حلقوں میں جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے وہاں پیپلز پارٹی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

صدر پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والا یہ اتحاد اصولی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور اس کے آئندہ انتخابات میں دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی خطے میں جمہوری اقدار، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گی اور اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر سامنے آئیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی پر غور: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

یہ اتحاد خطے کی سیاست میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا ، آج طے پایا ہے کہ دونوں جماعتیں مشترکہ سیاسی حکمت عملی کے تحت آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

جے یو آئی اور پیپلز پارٹی مل کر انتخابی سیاست میں اتریں گی اور عوامی مسائل کے حل، سیاسی استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔

مولانا سعید یوسف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ دونوں جماعتیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں گی اور عوام کی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گی۔

Scroll to Top