آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل گہما گہمی عروج پر ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج 8مئی کو لاہور میں ن لیگ آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گےجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرحکومت آزادکشمیر چوہدری محمد رشید عہدے سے برطرف
نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے بعد ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل میاں نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مظفرآباد میں طلب کیا تھا تاہم لیگی قائد نے دورہ اچانک منسوخ کرکے لیگی قیادت کو لاہور بلا لیا گیاہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر، مشتاق منہاس اور طارق فاروق سمیت سینئر لیگی قیادت لاہور پہنچ چکی ہے جبکہ ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروںکی اکثریت بھی لاہور پہنچ چکی ہے۔
اس سے قبل آزاد کشمیر کی لیگی قیادت نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والوں کے انٹرویوز کرکے کچھ نام شارٹ لسٹ کیے تھے تاہم اب حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر کے کچھ اہم حلقوں میں ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات ہیں اور اس کا حتمی فیصلہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان حلقوں میں وسطی باغ، مظفرآباد حلقہ پانچ کھاوڑہ شامل ہیںجہاں سے بریگیڈیئر محمد خان اور ثاقب مجید راجا مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے 9 مئی کو افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے فوری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تو اس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا اور مزید پنچھیوں کی اڑان بھی متوقع ہو سکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) فوری طور پر تمام حلقوں میں ٹکٹس جاری نہیں کرے گی ، جن حلقوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے وہاں امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے جائیں گے جبکہ باقی حلقوں میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔




