وزیرحکومت آزادکشمیر چوہدری محمد رشید عہدے سے برطرف

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا۔

ترجمان حکومت آزادکشمیر اعزادار حسین کاظمی کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزیرپاور ڈیوویلپمنٹ اآرگنائزیشن اینڈ پلاننگ کو برطرف کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:احمد صغیر، فہیم ربانی کی عدم دلچسپی :93 کروڑ 40 لاکھ روپے کےترقیاتی فنڈز واپس،اہم منصوبے بند

ذرائع کے مطابق وزیر حکومت چوہدری رشید پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ممبر آزادکشمیر اسمبلی بنے تھے جو کہ آزادکشمیر الیکشن سے قبل اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن حلقہ سات سے ٹکٹ کیلئے امیدوار کیلئے پرتول رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پرانی اور نئی مسلم لیگ ن میں پھڈا،ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کررہے،خوشنود اعظم خان

ذرائع کے مطابق وزیرپاور ڈویویلپمنٹ چوہدری رشید مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے لاہور پہنچ گئے جس کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری رشید کو وزارت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

چوہدری محمد رشید کے پاس پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتیں تھیں۔برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رشید کی پاکستان مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت پر اختلافات پیدا ہوئے۔پارٹی پالیسی سے انحراف برطرفی کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

حکومتی حلقوں میں چوہدری محمد رشید کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی خبروں نے ہلچل مچا دی۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھایا۔

چوہدری محمد رشید کی وزارت ختم، محکموں کے نئے قلمدانوں پر مشاورت جاری۔سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت، آزادکشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں متوقع۔

ممکنہ پارٹی تبدیلی کے باعث حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے،تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہو سکا۔

Scroll to Top