ذیشان حیدر کی عوامی رابطہ مہم عروج پر موٹر سائیکل پر بازار پہنچ گئے

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر و امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیرکی عوامی رابطہ مہم عروج پر ۔

ذیشان حیدر اپنے آبائی حلقے کے دورے کے دوران سادگی اپناتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بازار پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عوام سے ملاقاتیں کیں اور روزمرہ مسائل پر گفتگو کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں میں امریکی فوج کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

دورانِ بازار آمد وہ اکیلے ہی موجود تھے جبکہ شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نمائندہ نے ان سے خصوصی گفتگو بھی کی۔۔

سینئر نائب صدر تحریک انصاف ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو سمجھنا چاہتے ہیں اور سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ تک سبسڈی ختم،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھانی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔۔

جن کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے کے پیچھے کون تھا؟ ایک سال بعد بھی سوالات کے جواب نہ مل سکے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بازار میں موجود شہریوں نے بھی ان سے ملاقات کی اور مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ بعض افراد نے ان کے سادہ انداز اور عوامی رابطے کو سراہا۔

Scroll to Top