سرکاری ملازمین کو اُکسانے،آٹابحران،18افسران معطل،انکوائری شروع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ملازمین کو اکسانے پر محکمہ خوراک آزاد کشمیر میں تعینات18فوڈ گرین انسپکٹرز معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ خوراک آزاد جموں و کشمیر کے ہڑتال کرنے، دیگر ملازمین کو ہڑتال پر اکسانے اور مبینہ ملی بھگت کے الزامات کے تحت 18 فوڈ گرین انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔

محکمانہ ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے ملازمین میں ساجد اقبال، عتیق احمد عباسی، سید زوار حیدر، حافظ امتیاز حسین، سالک ذوالفقار، ابرار جمیل، زاہد اقبال، سہیل صادق، چوہدری مظہر، ناظم افتخار، خواجہ ممتاز، ارشد صادق، فرخ رفیق مغل، شاہد ناظم، قمر عباس، الطاف کھوکھر اور سفیر عباسی شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ذیشان حیدر کی عوامی رابطہ مہم عروج پر موٹر سائیکل پر بازار پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق متعلقہ ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں آٹے کے بحران اور محکمہ خوراک کی ہڑتال نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ حکومت نے سرکاری نظام مفلوج کرنے کی کوشش پر سخت ردعمل سامنےآگیا۔

محکمہ خوراک کے تقریباً 20 افسران و ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ چیف سیکرٹری کی ہدایات پر شروع ہونے والا کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ تک سبسڈی ختم،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھانی

فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی احتجاجی تحریک اور کام چھوڑ ہڑتال کے بعد حکومت نے “زیرو ٹالرنس پالیسی” نافذ کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے معطلی نوٹیفکیشن کے بعد ہڑتالی حلقوں میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر جنرل خوراک نے فوری اقدامات کرتے ہوئے احتجاج میں شریک کئی افسران کے اختیارات واپس لے لیے ہیں، جبکہ متعدد اہم چارجز کلریکل اسٹاف کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے گندم اور آٹے کی سپلائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد آزادکشمیر بھر میں آٹے کی فراہمی دوبارہ معمول پر آنے لگی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے کے پیچھے کون تھا؟ ایک سال بعد بھی سوالات کے جواب نہ مل سکے، ڈی جی آئی ایس پی آر

معطل ہونے والے ملازمین میں ناظم افتخار، فوڈ گرین سپروائزر و انچارج ڈپو راولاکوٹ، خواجہ ممتاز، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج ڈپو اٹھمقام دواریاں، ارشد صادق، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج سدوزئی فلور ملز آزاد پتن، فرخ رفیق مغل، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج ڈپو پہٹکہ، شاہد ناظم، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج ڈپو اسلام گڑھ، قمر عباسی، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج بیس گودام اسلام آباد، الطاف کھوکھر، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج ڈپو ہٹیاں، سفیر عباسی، فوڈ گرین انسپکٹر و انچارج ڈپو چھم نڑدھجیاں گندی گراں، ساجد اقبال، فوڈ انسپکٹر جدید فلور ملز گواڑہ، عتیق احمد عباسی، انچارج گیلانی فلور ملز کوہالہ، سید زوار حیدر، انچارج نیلم فلور ملز مظفرآباد، حافظ امتیاز، انچارج اتفاق فلور ملز سہنسہ، سالک ذوالفقار، انچارج پونچھ فلور ملز ارجہ، ابرار جمیل، انچارج فلور ملز جاتلاں، انچارج پاک کشمیر فلور ملز ڈڈیال، سہیل صادق، انچارج منگلہ فلور ملز میرپور، اور چوہدری مظہر، انچارج نیو فائن فلور ملز شامل ہیں۔

Scroll to Top