200 یونٹ تک سبسڈی ختم،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھانی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا ہے۔

نئے نظام کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کرکے جنوری 2027 سے ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کرائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کی شمولیت کی افواہیں،الیکشن کمیشن کی وضاحت جاری

یہ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی، جس سے سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر

ذرائع نے بتایا ک سبسڈی حاصل کرنے کیلئے بعض گھرانوں میں دو یا تین بجلی میٹر نصب کرکے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھنے کا رجحان پایا جاتا ہے تاہم نئے نظام کے نفاذ سے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:غازی الٰہی بخش پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبات سڑکوں پر، شدید احتجاج

حکومت اس مقصد کے لیے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) کیساتھ بجلی صارفین کو منسلک کرنے کا نظام تیار کر رہی ہے۔

Scroll to Top