مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے افواہوں کےحوالے سے موقف سامنے آگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بعض حلقے سوشل میڈیا پر اس بات کا پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر قادیانی ووٹرز کو عام انتخابی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن ان تمام بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ علیحدہ ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نفاذ کیلئے باقاعدہ قانون سازی ناگزیر ہے جو کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا آئینی اختیار اور دائرہ کار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے کے پیچھے کون تھا؟ ایک سال بعد بھی سوالات کے جواب نہ مل سکے، ڈی جی آئی ایس پی آر
الیکشن کمیشن خود سے کسی نئی انتخابی فہرست یا علیحدہ لسٹ کے نفاذ کا مجاز نہیں۔ الیکشن کمیشن نے عدالت عالیہ کے فیصلے اور قانون ساز اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں قانون سازی کیلئے محکمہ قانون کو تین مرتبہ باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا تاہم تاحال مطلوبہ قانون سازی عمل میں نہیں لائی گئی۔
پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے اس امر کا اعادہ کیا کہ جیسے ہی متعلقہ قانون سازی مکمل ہوگی، کمیشن قانون کے مطابق فوری طور پر علیحدہ ووٹر لسٹوں سے متعلق تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان آئندہ ہفتے ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کریگا
ترجمان الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔




