مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر مقررکردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سردارلیاقت حسین کے بیرون ملک دورے کے بعد جسٹس سید شاہد بہار کو ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا قائمقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غازی الٰہی بخش پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبات سڑکوں پر، شدید احتجاج
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سردار لیاقت حسین کی بیرون ملک رخصت کے دوران سینیئر موسٹ جج جسٹس سید شاہد بہار قائمقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
محکمہ قانون کی جانب سے 07 مئی 2026 کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 43-اے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور حلف اٹھانے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔




