گلگت بلتستان الیکشن، 6 نامور اسمبلی امیدوار نااہل قرار،3 اہل قرار

گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان الیکشن ،اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس راجہ شکیل احمد نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر انتخابی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے 6 امیدواروں کی اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، رجسٹرار آزادکشمیر یونیورسٹی سپریم کورٹ طلب

جبکہ 3 اپیلوں میں ریٹرننگ افسران کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے امیدواروں کو اہل قرار دے دیا۔ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جنہیں اہل قرار دیا ان امیدواروں میں مبشر حسین (جی بی اے 22، غذر 1)، محمد اختر خان (جی بی اے 22، گانچھے 1) اور محمد اقبال بلغاری (جی بی اے 22، گانچھے 10) شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بنیانٌ مرصوص کی مانند یکجا کھڑے ہیں،کورکمانڈر کانفرنس

جبکہ میر فرقان شاہ بنام ریٹرننگ افسر، ہنزہ کی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 6 مئی تک ملتوی کردیا ۔ اسی طرح بختاور شاہ (جی بی اے 20، غذر 2) کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو 8 مئی کو سنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی میں بے ضابطگیاں،تحقیقات کا حکم

مزید یہ کہ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے درج ذیل امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا: گوہر شاہ (جی بی اے 19، غذر 1)، جابر (جی بی اے 19، غذر 1)، شیر امین (جی بی اے 19، غذر 1)، محمد طاہر (جی بی اے 22، گانچھے 1)، سلمان غازی (جی بی اے 19، غذر 1) اور سید صداقت علی (جی بی اے 19، غذر1)۔

Scroll to Top