گل حسن

وزیراعظم فیصل راٹھور نے ہیلتھ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ہیلتھ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالرحمٰن کمال نے ’’کشمیر ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید اور وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم اعلیٰ جنگلات پر حملہ، ملازمین کا احتجاج،پولیس کو ایف آئی آر کیلئے درخواست دیدی

یہ ملاقات مرکزی وائس چیئرمین ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر راجہ خالد شریف کی سربراہی میں ہوئی، جس میں ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

وفد نے محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس، سروس اسٹرکچر اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وزراء نے ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے مؤقف کی اصولی حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو جلد حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر: 118 ٹیکنیکل ملازمین کی اگلے سکیلز میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عملی اقدامات تیزی سے کیے جا رہے ہیں اور ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار سے زائد ہیلتھ ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔

Scroll to Top