محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر: 118 ٹیکنیکل ملازمین کی اگلے سکیلز میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد: محکمہ صحت عامہ و بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے ترقیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ باقاعدہ طور پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 118 ٹیکنیکل ملازمین کو اگلے سکیلز میں ترقی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیکنالوجی میں بی-12 سے بی-14 (سینئر ٹیکنیشن) کے طور پر 56 ملازمین کو ترقی ملی ہے۔ اسی طرح میڈیکل ٹیکنالوجی ہی میں بی-14 سے بی-16 (چیف ٹیکنیشن) کے عہدے پر 20 ملازمین ترقیاب ہوئے ہیں، جبکہ اسی شعبے میں بی-12 سے بی-14 میں مزید 2 ملازمین کی ترقی ہوئی ہے۔ سرجیکل ٹیکنالوجی میں بی-12 سے بی-14 میں 5 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے اور دوبارہ اسی کیٹگری میں مزید 5 ملازمین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا حکم، محکمہ صحت مظفرآباد میں 20 سے زائد تقرریاں معطل

ڈینٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بی-12 سے بی-14 میں 6 ملازمین جبکہ بی-14 سے بی-16 میں 2 ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ پیتھالوجی ٹیکنالوجی میں بی-12 سے بی-14 میں 9 ملازمین اور کارڈیالوجی ٹیکنالوجی میں بی-12 سے بی-14 میں 4 ملازمین کو اگلے سکیلز میں بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم سی ایچ (MCH) ٹیکنالوجی میں بی-16 (چیف ٹیکنیشن) کے عہدے پر 1 ملازم کو ترقی ملی ہے۔ سی ڈی سی (CDC) کے شعبے میں بی-14 سے بی-16 میں 3 ملازمین کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ریڈیالوجی ٹیکنالوجی، یورالوجی ٹیکنالوجی اور فزیوتھراپی ٹیکنالوجی میں بھی بی-12 سے بی-14 میں ایک ایک (1) ملازم کو ترقی دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ تمام ترقیاں مکمل طور پر محکمانہ ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا صحت حکام کو عملدرآمد آرڈر پیش کرنے کا حکم

Scroll to Top