ایران

عباس عراقچی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے معترف، امریکا کو انتباہ دیدیا

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی تازہ صورتحال نے ایک بار پھر اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی کارروائی میں نہیں بلکہ سفارتی کوششوں اور مذاکرات میں پوشیدہ ہوتا ہے اور موجودہ حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آناورنہ طاقت کا استعمال کرینگے، ایران کی امریکہ کو وارننگ

عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو رہی ہےجس میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششیں نہایت اہم ہیں۔

ان اقدامات کو تنازع کے پرامن حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایسے عناصر سے محتاط رہے جو اسے دوبارہ کسی پیچیدہ اور طویل تنازع میں دھکیلنے کی کوشش کر سکتے ہیں کیونکہ اس طرح کی صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے ۔متحدہ عرب امارات کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی کامیاب ثالثی، امریکا نے ضبط شدہ ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا

عباس عراقچی نے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ پر بھی تنقید کی اور اسے ’’پروجیکٹ ڈیڈ لاک‘‘قرار دیا جس سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ بظاہر کسی حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مگر حقیقت میں یہ تعطل اور مزید پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے۔

Scroll to Top