پیپلزپارٹی واٹس ایپ پیغام تنازعہ،سردار آفاق عادل معطل،تنویر الیاس کا معافی دینے سے انکار

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)سردار مشعل یونس ترجمان سابق وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے قیادت پر تنقید کرنے پر سردار آفاق عادل کو عہدے سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سردار مشعل یونس کے مطابق چیئرمین ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی راولاکوٹ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ سردار آفاق عادل کو پارٹی قیادت پر بلا جواز تنقید اور کارکنوں کو گمراہ کرنے پر اپنے عہدے سے معطل کیا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا نیا شیڈول جاری

سردار مشعل یونس کا کہنا کہ وہ اس سے پہلے بھی بارہا پارٹی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر چکے ہیں ۔

لہذاسردار آفاق عادل اندر 15 ایام پارٹی قیادت کے سامنے حاضر ہو کر اپنے موقف کی وضاحت کریں بصورت دیگر پارٹی ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لیے انضباطی کاردوائی عمل میں لائی جاے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این آئی اے : عبدالحمید لون سمیت کشمیری رہنماوں کے ایکس اکائونٹس کی تفصیلات طلب،احتجاج پرپابندی عائد

پیپلز پارٹی پونچھ میں واٹس ایپ گروپ پیغام پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔سردار آفاق خان کو سردار تنویر الیاس پر تنقیدی سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔آفاق خان نے خاندانی کاروباری تنازع پر پارٹی رہنماؤں کی مہم کو پالیسی کے خلاف قرار دیا تھا۔

ترجمان تنویر الیاس مشعل یونس نے اپنے ردعمل میں آفاق خان پر قیادت مخالف بیان بازی اور کارکنان کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، آفاق خان کو ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔،

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے یواے ای پر کروز میزائل داغ دیئے، وزارت دفاع کی تصدیق

سابق وزیراعظم سردار تنویر پر کسی کو تنقید کی اجازت نہیں، مشعل یونس سردار آفاق خان نے سردار تنویر الیاس سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس سے احمد صغیر کے ذریعے عہدہ بچانے کیلئے سفارش اور درخواست بھی کی گئی

تاہم سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے فوری معافی یا نرمی دینے سے انکار کر دیا۔آفاق خان ماضی قریب میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی سیاسی و مالی سرپرستی سے مستفید ہوتے رہے ہیں ۔