معرکہ حق میں پاکستان نے متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، عالمی جریدہ فارن افیئرز

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)معروف عالمی تجزیاتی جریدے فارن افیئرزکی پاک ، بھارت جنگ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی۔

فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں مئی 2025میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے شدید تصادم ہوا جس نے عالمی سطح پر دھوم مچادی ۔

فارن افیئر کی رپورٹ کے مطابق اس چار روزہ جنگ میں پاکستان نے متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ اس تصادم میں فضائی، زمینی اور ڈرون سطح پر شدید لڑائی ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آناورنہ طاقت کا استعمال کرینگے، ایران کی امریکہ کو وارننگ

عالمی جریدہ فارن افیئرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں حالیہ دہائیوں میں جنوبی ایشیا کی سب سے سنگین فوجی کشیدگی تھی جن میں جدید میزائل سسٹمز، ڈرونز اور توپ خانے کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

فارن افیئر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی اور صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کرتی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی کارروائی:چوہڑ چوک سے بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج

جریدے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس یں لڑائی مختلف محاذوں پر بیک وقت پھیل گئی جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی حد سے بھی تجاوز کرچکی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے متعدد بھارتی حساس فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور منگلہ ڈیم متاثرین کا دیرینہ خواب پورا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں آلاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم

فارن افیئرز کے مطابق اس تصادم کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی جبکہ دونوں ممالک اپنی عسکری حکمت عملی میں بڑی تبدیلیاں لانے کیلئے مصروف عمل ہیں تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں زیادہ تیز اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں آئندہ کسی بھی کشیدگی کے دوران حالات تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

Scroll to Top