ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے سوشل میڈیا ترتھ پرکہا کہ دنیا کےکچھ ممالک نے ہم سے اپنے جہاز نکالنےکیلئے مدد مانگی، امریکا پیر کی صبح آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش شروع کریگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا جواب پاکستان کےذریعے موصول ،14نکاتی تجاویز میں جوہری معاملہ شامل نہیں، ایران

ان ممالک کاکہنا ہےکہ جب تک ہرمز نکلنےکےلیے محفوظ نہیں ہوجاتا وہاں سےجہاز واپس نہیں جائیں گے، آبنائے ہرمز سےجہازوں کی محفوظ نقل وحرکت کےعمل پراجیکٹ فریڈم کا آغازپیرکی صبح سےہوگا۔

امریکی صدر نے کہا یہ ان ممالک کےجہاز ہیں جو مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع میں شامل نہیں، اپنے نمائندوں سے کہاکہ ان ممالک کو بتادیں کہ ان کے پھنسےجہاز اور عملےکو آبنائے ہرمز سےنکالنےکی بہترین کوشش کریں گے۔

ہرمزسے جہاز کی آزادانہ نقل وحرکت کا مقصد ان کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف دینا ہے جنہوں نےغلط کام نہیں کیا۔

ایران سے متعلق صدر ٹرمپ نے لکھا کہ میرے نمائندے ایران کے ساتھ بہت مثبت بات چیت کررہے ہیں اور ایران سے بات چیت کا یہ عمل سب کیلئے انتہائی مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان جہازوں اور ان کے عملے کے لیے جو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ اس عمل کا مقصد بے گناہ ممالک، کمپنیوں اور افراد کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس انسانی ہمدردی کے مشن میں کسی قسم کی مداخلت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمزعالمی سطح پر ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، جہاں کشیدگی کی صورتحال پر عالمی تجارت شدید متاثر ہے اور کئی ممالک میں پیٹرول کا بحران ہے۔

Scroll to Top