پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرارپائے، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمدکیپ دی گئی۔
پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدر آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پشاور زلمی کے سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے، لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی، سفیان مقیم نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔
کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار دیئےگئے، حیدرآباد کنگز مین کے حُنین شاہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
آصف یعقوب پی ایس ایل الیون کے بہترین امپائر قرار دئیے گئے، حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیاگیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔
بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور اُن کے شائقین کیلئےزبردست لمحہ ہے، بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تنقید کا جواب نہیں دونگا،اچھا کرو تب بھی تنقید ہوتی ہے ، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی، پشاور زلمی دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی چیمپئن بنی ہے۔




