خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، جوائنٹ سیکرٹری عہدے سے مستعفی

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر خائستہ محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما انجینئر خائستہ محمد نے صوبائی صدر کے ساتھ اختلافات کو استعفے کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں “ڈکٹیٹرشپ” کا ماحول پیدا ہو چکا ، اہم فیصلے کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر کئے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت:ملازمین کے الاؤنسز میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

انجینئر خائستہ محمدنے الزام عائد کیا کہ تنظیمی امور میں کابینہ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ حتیٰ کہ ملاکنڈ ریجن کے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا۔

انجینئر خائستہ محمد نے کہا کہ اگر تمام فیصلے ایک ہی فرد کرے گا تو کابینہ کی موجودگی بے معنی ہو جاتی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے مطابق اختیارات اجتماعی ہونے چاہئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : آندھی، طوفان،بارشیں،طغیانی ،ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے آئی ہے۔ جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

Scroll to Top