لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پی ایس ایل 11 کے ایلیمینیٹر 2 میں حیدررآباد کے ہاتھوں شکست بعد کہنا ہے کہ ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی رنز بچائے۔
جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سنسنی خیز مقابلہ: اسلام آباد کو شکست،حیدر آباد فائنل میں پہنچ گیا
میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنین شاہ کو اللہ نے عزت دینا تھی وہ ملی ، وہ بیچارہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہا تھا اسے اللہ نے موقع دیا۔
شاداب نے کہا کہ انجری سے واپس آنا کوئی آسان کام نہیں تھا، حنین نے ہمیشہ فائٹ کی،اس نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگِ میل عبورکر لیا
شاداب خان نے کہا کہ حیدر آبادکنگز مین کے پاس مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رن بچائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے بھی اچھی ہٹنگ نہیں ہوئی، مومنٹم نہیں مل سکا، حیدر علی نے مومنٹم دلایا لیکن اس کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے، اچھی چیز یہ ہے کہ میچ کی وجہ سے سب نے انجوائے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11میں میری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،محمد رضوان
آخر میں شاداب خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بابر ٹرافی جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے، حیدرآباد کنگز مین جس طرح کھیل رہی ہے لگتا ہے کام خراب ہی ہے۔



