نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران کی نئی تجاویز پر مطمئن نہیں ہوں، بات چیت جاری ہے مگر خوش نہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے خطے میں امن کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم لوگ ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ دنیا سے مٹنا چاہتا ہے یا ڈیل کرنا چاہتا ہے ۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کی اصل صورتحال سے صرف وہ خود اور چند دیگر لوگ ہی آگاہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تتہ پانی: ٹائون کمیٹی کیلئے حکومتی شرط پوری، بلدیاتی نمائندے عہدوں سے مستعفی
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کے خدشے پر بے چینی محسوس کر رہے ہیں تو انھوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کردیا۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سوائے میرے اور چند ایک دیگر افراد کے کسی کو معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اختیار ختم، امریکی کانگریس ایران جنگ کا فیصلہ کرے گی
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہیں اور اصل پیش رفت خفیہ سطح پر ہو رہی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے، ایسا تاثر جا رہا ہے جیسے مذاکرات بالکل رک گئے ہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس بات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی سطح پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گرینڈ حیات لیز کیس: بی این پی کی معاہدے کی خلاف ورزیوں،ڈیفالٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی تو قائم ہے لیکن مستقل امن معاہدے کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔




