تتہ پانی(کشمیر ڈیجیٹل )تتہ پانی ٹاؤن کمیٹی کے قیام کیلئے حکومتی شرط پوری ، یوسی تتہ پانی ساوڑ کے بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں سے مشروط استعفے پیش کردیئے۔
یونین کونسل ساوڑ تتاپانی کے بلدیاتی نمائندگان ممبر ضلع کونسل ملک عبدا لرحیم ایڈووکیٹ،چیئرمین مظہر حسین سمیت تمام ممبران لوکل کونسلرزنے ٹاون کمیٹی کےقیام کیلئے حکومتی
شرط پر اپنے مشروط استعفے پیش کردیئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ،ماموند میں خوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، 3 افراد زخمی
دوہفتوں کے اندر ٹاون کمیٹی تتاپانی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عملدآمد یقینی بنانے بنایا جائے۔حکومتی وزیر و ممبر اسمبلی تتا پانی راج محل ظفر اقبال ملک نے ٹائون کمیٹی کیلئے استعفے مشروط کررکھے تھے۔

بلدیاتی نمائندگان نے کشمیر ڈیجیٹل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ تتا پانی شہر کو ٹائون کا درجہ ملنے پر یہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اختیار ختم، امریکی کانگریس ایران جنگ کا فیصلہ کرے گی
گزشتہ 25 سال سے سب ڈویژن کے قیام کی تحریک کررہے ہیں، تتا پانی کو سب ڈویژن کا ماضی کی حکومتیں درجہ دینے کے اعلانات کرچکی ہیں۔ جس میں موجودہ ممبر اسمبلی بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیومعاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
ٹائون کمیٹی تتہپانی سب ڈویژن کے لیے پہلی اینٹ تصور کررہے ہیں، جس کے پیش نظر مشروط مستعفی ہورہے ہیں، حکومت نے ٹائون کمیٹی کا مقررہ مدت میں باقاعدہ ٹوٹیفکیشن نہ جاری کیا تو اگلے لائحہ عمل کا بھی باقاعدہ اعلان کریں گے۔





