باجوڑ (کشمیر ڈیجیٹل) علاقے ماموند میں خوارج کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، تین افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق ، باجوڑ کے علاقے ماموند کی تحصیل شاہی تنگی میں کرکٹ گراؤنڈ پر خوارج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ،ماموند میں خوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، تین افراد زخمی
ریسیکیو ذرائع کے مطابق حملہ خوارج کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ووٹر فہرستوں میں ناموں کاغلط اندراج، چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ یکسو کرنے کا حکم
قبائلی عمائدین اور مقامی عوام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیومعاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
واضح رہے کہ فتنہ الخوارج اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کے لیے کواڈ کاپٹرز کا عام عوام پر استعمال کرتے ہیں جس کے کئی ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔




