کرپشن

حاجی پیر ویلی : گاؤں بیاڑاں میں لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

حاجی پیر ویلی (کشمیر ڈیجیٹل) یونین کونسل حاجی پیر ویلی کے گاؤں بیاڑاں میں لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

مقامی عوام کے مطابق تقریباً 5 لاکھ روپے کی لاگت سے صرف 300 فٹ سڑک تعمیر کر کے باقی رقم خرد برد کر لی گئی، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میئر باغ کا انگ انگ کرپشن میں ڈوبا ہوا،جلد گھر بھیجیں گے، افراز گردیزی کا اعلان

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ لیڈر خواجہ زاہد اقبال نے ایک سال تک مختلف تاخیری حربے استعمال کیے، اور بعد ازاں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مشینری لا کر کام کو جزوی طور پر مکمل ظاہر کیا گیا ۔

عوام کے مطابق سڑک کی ناقص تعمیر نے علاقے کی پسماندگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مشتاق کا فاروق حیدر پر کرپشن کا الزام،مقابلے کا چیلنج بھی دیدیا

مقامی لوگوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کا فوری اور شفاف جائزہ لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری فنڈز کے ضیاع کو روکا جائے ۔

ساتھ ہی انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتیوں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا سسٹم متعارف

اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو سخت عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

Scroll to Top