raja farooq haider

کشمیر کااستصوابِ رائے کے ذریعے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ ہوگا:راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کیرن مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے راجہ لیاقت کے بھائی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول ( ایل او سی)منقسم کشمیری خاندانوں کے دلوں پر خنجر کی طرح پیوست ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حاجی پیر ویلی : گاؤں بیاڑاں میں لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے ریاست کے باشندے ہیں اور قانونی طور پر انہیں آرپار جانے پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے غاصبانہ قبضے نے ریاست کو جبری طور پر تقسیم کر رکھا ہے۔ راجہ لیاقت کا کیرن میں لائن آف کنٹرول پر جنازہ انسانی بنیادوں پر ایک ایسا واقعہ ہے جس نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں 3 مئی تک شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات ،الرٹ جاری

راجہ فاروق حیدر خان نے اس موقع پر ا ُمید کا ظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خونی لکیر ایک دن ختم ہوگی اور پوری ریاست کشمیر میں استصوابِ رائے کے ذریعے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ ہوگا۔

Scroll to Top