بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپااحتجاج، راولاکوٹ میں خواتین نے سڑک بلاک کردی

راولاکوٹ/سدھنوتی، حویلی کہوٹہ (نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل) رمضان المبار شروع ہوتے ہی آزادکشمیر بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابوہوگیا جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کی وارڈ چوکی نکر میں بجلی کی3 دن سے بندش پرخواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور سڑک بلاک کردی ، سدھنوتی، حویلی کہوٹہ میں بھی لوڈشیڈنگ پر عوام سراپاحتجاج ہیں۔

راولاکوٹ کی وارڈ چوکی نکر میں بجلی کی3 دن سے بندش پر خواتین کا پارہ ہائی ہواتو انہوں نے میں شمس آباد سے سڑک بلاک کردی۔

خواتین نے کہا کہ رمضان المبارک میں بغیر بجلی کے سحری اور افطاری کیسے تیار کریں ، سڑک کی بندش پر محکمہ برقیات اور انتظامیہ نے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کہ بجلی جلد بحال ہوگی جس پر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

سدھنوتی میں کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، وزیراعظم کے اعلان کے باوجود سحروافطار اور تراویح کے دوران بھی بجلی دستیاب نہیں ہوتی۔

شدید لوڈشیڈنگ پر کاروباری حضرات خصوصاً درزی بھی شدید متاثر اور مطالبہ کررہے ہیں کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

ضلع حویلی میں سحر و افطار کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہی خورشید آباد کے مرکزی بازار میں پچھلے چار روز سے بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکمران عوامی پسماندگی کے ذمہ دار ، لوڈشیڈنگ جاری رہی تو گرڈ اسٹیشنوں کا گھیراو کریں گے،مشرف جاوید گیلانی