حلقہ وسطی باغ کی سیاست میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کو اہم دھچکا لگا ہے اور کفل گڑھ سے تعلق رکھنے والے متحرک سیاسی کارکن امتیاز طاہر نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
امتیاز طاہر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سینئر نائب صدر کی موجودگی میں باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی اور پارٹی پرچم تھام لیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیررانا ثناء اللہ کی سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھرآمد، پارٹی میں شمولیت کی دعوت
سیاسی پس منظر کے مطابق امتیاز طاہر 2016 میں مشتاق منہاس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے تاہم 2021 میں انہوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔
اب 2026 میں ایک بار پھر انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات ون لیگی رہنما مشتاق احمد منہاس کا کہنا ہے کہ انتہائی عزیز بھائی راجہ امتیاز طاہر کا بہت بہت شکریہ وہ اپنی جماعت میں واپس آگئے ہیں انکی شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ راجہ امتیاز طاہر کا شمار کشمیر کے ان سیاسی عمائدین میں سے ہے جن کی سیاسی اپروچ مسلمہ اور سیاسی روابط ہر علاقے میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ مشتاق احمد منہاس2016میں صحافت چھوڑ کر سیاسی میدان میں اترے تھےاور وسطی باغ سے سردار قمرالزمان خان کو شکست دے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ، آزادامیدوار سیاسی میدان میں آگئے،درجنوں شہری راجہ سجاد کے قافلے میں شامل
گزشتہ انتخابات میں وسطی باغ سے سردار تنویر الیاس نے الیکشن جیتاتھا جبکہ سردار ضیاءالقمر دوسرے اور مشتاق احمد منہاس تیسرے نمبر پر آئے تھے۔
سردار تنویرالیاس کے نااہل ہونے پر ضمنی الیکشن ہوااور ضیاء القمر کامیاب ہوئے جبکہ مشتاق احمد منہاس ناکام ہو گئے تھے اب پھر سے مشتاق احمد منہاس اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔




