ہجیرہ، آزادامیدوار سیاسی میدان میں آگئے،درجنوں شہری راجہ سجاد کے قافلے میں شامل

تحصیل ہجیرہ( کشمیر ڈیجیٹل) تحریک انصاف کی بطور جماعت عدم رجسٹریشن کے باعث آزادکشمیر کے متعدد حلقوں میں آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آگئے،

کیری بہرام میں ایک اہم اور بھرپور سیاسی پائور شو ، مقامی افراد کا ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آزاد امیدوار برائے حلقہ ایل اے-19 ہجیرہ راجہ سجاد احمد کی ملک عاطف کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

اہلِ علاقہ نے نئے آزاد امیددوار کا پرتپاک اور شایانِ شان استقبال کیا۔راجہ سجاد احمد کا علاقے کی تقدیر بدلنے کا عندیہ ، نوجوان ہی ملک وقوم کی قسمت بدل سکتے ہیں ، قوم متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے حقوق نہیں روک سکتی ، راجہ سجاد کا علاقے کی عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ لچھراٹ کی سیاست میں بڑی ہلچل: انجینیئر افتخار حسین میر کا تاریخی استقبال

تقریب کے دوران سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی جب درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر راجہ سجاد احمد کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا اور مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دیں گے۔ اہلِ علاقہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں راجہ سجاد احمد کی حمایت میں ایک بڑا عوامی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دباؤ میں مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی صدر کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کے نام: ملک نوید انجم، ملک عاطف اعوان، ملک علی حسین، سردار علی، سردار محبوب، جمیل احمد، ڈاکٹر پرویز احمد، ملک اشرف، ملک شفقت، مفتی عبدالجبّار، چودھری اکثر، محمد زاہد، محمد جواد، ملک قیوم، محمد احتشام، ملک افراز، ملک کاشف، ملک سلیم اعوان، ملک فضل، ملک مبین، ملک نعمان، ملک طارق و دیگر شامل ہیں۔

آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا اور اس پیش رفت کو علاقے کی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔

Scroll to Top