اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مودی پر تنقید کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اس کے سوا اور کیا کر سکتا ہے؟ ایک سال پہلے وہ ایک جنگ ہار گیا اور بری طرح ماراگیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال جس طرح معرکہ حق میں اسے پاکستان نے زیر کیااسی طرح اب وہ سفارتی محاذ پر غیر متعلق ہو چکا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:سرینگر : کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام
خواجہ آصف نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیںمودی کی سرپرستی میں شائننگ انڈیامیں جو کچھ بھی چمکا تھا اسے کھو دیا ۔ مودی نے اپنے ہندوتوا سے ہندوستان کو نالے میں گھسیٹا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں بھی 26 روپے ، 77 پیسے اضافے کا اعلان
What else can he do? A year ago he lost a war and was badly beaten — bruised forever Alhamdolillah . Now he’s become irrelevant on the diplomatic front, a nobody. Under his stewardship, Shining India has lost whatever shine it had. Modi, with his Hindutva, has dragged India down… https://t.co/LGoIm1OuD9
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 25, 2026
معروف بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے مودی کی دریائے ہوگلی میں ایک کشتی پر سوار مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مودی جی یہ آبنائے ہرمز نہیں، دریائے ہگلی ہے: جو گنگا جمنا سے نکلتا ہے ۔جب آبنائے ہرمز میں ہندوستانی جہاز پر گولیاں برس رہی تھیں
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ہماری فکر چھوڑے،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، چوہدری اخلاق
منی پور جل رہا تھا، مودی دریائے ہوگلی میں کشتی کی سواری کے ساتھ مزے کر رہا تھا۔ ہگلی کا پانی دریائے گنگا سے آتا ہے، کیونکہ بھارت اسے بنگلہ دیش سے فراقہ بیراج پر موڑ دیتا ہے۔




