اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات اختتام پذیر ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں بگڑتے ہوئے عالمی حالات اور کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں
وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میںاور اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں جنگ بندی اور مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی لبنان میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کروانے پر پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکائی لنک پبلک ہائی سکول پیر بالا ڈرگ تقسیم کرنے لگا،سردار جہانداد ایڈووکیٹ کا الزام
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل کی طرف اشارہ کیا۔
عباس عراقچی نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے موقف کی وضاحت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ ہیلی کاپٹر واقعہ: حقائق چھپانے کی کوشش؟متضاد دعوے سامنے آ گئے
دوران ملاقات ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان حکام پر واضح کیا کہ اگر امریکی فوج نے محاصرہ اور سمندری بحری قزاقی جاری رکھی تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔




