پاکستانی طلبہ کے لیے جاپان میں مفت تعلیم کا موقع، اسکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کے لیے مفت تعلیم کا سنہری موقع سامنے آ گیا ہے کیونکہ جاپان کی حکومت نے MEXT اسکالرشپ 2027 کے لیے باضابطہ طور پر درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ کو بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں مکمل فنڈنگ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ اسکالرشپ جاپان کی وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی (MEXT) کی جانب سے دی جاتی ہے اور اسے دنیا کی نمایاں بین الاقوامی اسکالرشپس میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب طلبہ کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جس میں ٹیوشن فیس اور داخلہ فیس کی ادائیگی شامل ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو ماہانہ وظیفہ، رہائش اور دیگر تعلیمی اخراجات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ حکومتِ جاپان کی جانب سے آنے جانے کے فضائی ٹکٹ بھی دیے جاتے ہیں جبکہ بعض صورتوں میں اضافی تعلیمی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکالرشپ ایمبیسی ٹریک کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ جاپانی سفارتخانے کی پالیسی کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش ، پاکستانیوں سے درخواستیں طلب

اس اسکالرشپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے IELTS کی شرط لازمی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی درخواست فیس لی جاتی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یونیورسٹی کا ایڈمیشن لیٹر بھی درکار نہیں ہوتا اور فائنل ایئر کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ پروگرام کے تحت بیچلرز ڈگری کا دورانیہ 4 سے 5 سال، ماسٹرز 2 سے 3 سال اور پی ایچ ڈی 3 سے 4 سال ہے۔ طلبہ انجینئرنگ، میڈیکل، سوشل سائنسز، آرٹس اور ہیومینیٹیز سمیت مختلف شعبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جاپانی شہری نہ ہوں اور اپنی تعلیمی اسناد سفارتخانے کے ذریعے جمع کروائیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ جاپانی سفارتخانے کی آفیشل ویب سائٹ پر MEXT 2027 سیکشن ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں تعلیم کے بعد 3 سال کام کرنے کا سنہری موقع

اس لنک پر جائیں:https://www.studyinjapan.go.jp/en/smap-stopj-applications-research.html

 

Scroll to Top