مظفرآباد: صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2026-27 کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے 95 رکنی استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تقریب حلف برداری آج 25 اپریل 2026 بروز ہفتہ شام 4:00 بجے نیو جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی مظفرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ اس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ہوں گے۔
تقریب کے دوران نو منتخب عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جن میں صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سیکرٹری جنرل مرتضیٰ احمد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، نائب صدر علی رحمان چک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، نائب صدر زاہدہ انور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سیکرٹری مالیات سردار کامران سعید خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سیکرٹری اطلاعات محمد خوشحال خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سیکرٹری لائبریری چوہدری علی رضا اکبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل بار ایسوسی ایشن الیکشن،صیغم افتخار کانٹے دار مقابلے کے بعد صدر منتخب
راجہ ظفر خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 95 رکنی استقبالیہ کمیٹی میں درج ذیل ممبران شامل ہیں:
رضوان احمد مغل ایڈووکیٹ، یاسر ہاشمی ایڈووکیٹ، راجہ رضوان ظفر ایڈووکیٹ، شاہد شاہجہان ایڈووکیٹ، محمد سعید اعوان ایڈووکیٹ، مظہر جاوید اعوان ایڈووکیٹ، انور القمر ایڈووکیٹ، عدیل شریف ایڈووکیٹ، سردار عدنان ایڈووکیٹ، سردار زاہد مصدق ایڈووکیٹ، جمال ظفر ایڈووکیٹ، عمر کھوکھر ایڈووکیٹ، سید مدثر گیلانی ایڈووکیٹ، راشد انور ایڈووکیٹ، زمرد خان ایڈووکیٹ، فیصل رشید عباسی ایڈووکیٹ، غضنفرگل ایڈووکیٹ، چوہدری نقاش ایڈووکیٹ، دانش بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری عمران ایڈووکیٹ، اسد خالد ایڈووکیٹ، خواجہ محمود ایڈووکیٹ، بلال خان مغل ایڈووکیٹ، اویس عارف اعوان ایڈووکیٹ، اورنگزیب اعوان ایڈووکیٹ، فیصل عثمانی ایڈووکیٹ، ایم ار الطاف ایڈووکیٹ، سردار کفایت ایڈووکیٹ، چوہدری نصیر ایڈووکیٹ، جنید حیدر نقوی ایڈووکیٹ، عقیل احمد ایڈووکیٹ، حسن بشیر اعوان ایڈووکیٹ، وقاص احمد اعوان ایڈووکیٹ، ارسلان نقوی ایڈووکیٹ، حسین عباسی ایڈووکیٹ، نعمان خان ایڈووکیٹ، تنویر احمد بانی ایڈووکیٹ، حماد مشتاق ایڈووکیٹ، معروف شاکر ایڈووکیٹ، راجہ حارث بشیر ایڈووکیٹ، نبیل اعوان ایڈووکیٹ، راجہ ارسلان ایڈووکیٹ، سید سکندر نقوی ایڈووکیٹ، راجہ احسن حسین ایڈووکیٹ، ملک وقاص ایڈووکیٹ، حامد مقبول عباسی ایڈووکیٹ، خرم چغتائی ایڈووکیٹ، وصام اعوان ایڈووکیٹ، فیصل عباسی ایڈووکیٹ، کامران بشیر ایڈووکیٹ، حمزہ جاوید ایڈووکیٹ، سردار رمضان ایڈووکیٹ، خان عبداللہ ایڈووکیٹ، مومن خان ایڈووکیٹ، ذوالفقار حیدر ایڈووکیٹ، سید خاور شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری ندیم ایڈووکیٹ، محسن راٹھور ایڈووکیٹ، وحید کیانی ایڈووکیٹ، ہمایوں خان ایڈووکیٹ، راجہ سعود ایڈووکیٹ، جابر رضا ایڈووکیٹ، حامد طارق ایڈووکیٹ، امان شفیق اعوان ایڈووکیٹ، عمران خان ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، شاہزیب سواتی ایڈووکیٹ، نعمان قریشی ایڈووکیٹ، شاہد چوہدری ایڈووکیٹ، عمران احمد ایڈووکیٹ، شمائل راجہ ایڈووکیٹ، ہارون عباسی ایڈووکیٹ، ملک وقاص ایڈووکیٹ، اخلاق صغیر ایڈووکیٹ، راجہ طلال ایڈووکیٹ، ارباب ظہیر ایڈووکیٹ، سلطان صلاح الدین ایڈووکیٹ، سید طلال گیلانی ایڈووکیٹ، عبد الغنی ایڈووکیٹ، عماد عارف ایڈووکیٹ، شاہد ساجد ایڈووکیٹ، نسیم انجم ایڈووکیٹ، چوہدری وحید ایڈووکیٹ، ملک سکندر ایڈووکیٹ، فیضان احمد ایڈووکیٹ، روحیل رفیق ایڈووکیٹ، نسیم شاہ ایڈووکیٹ، راجہ دانش خان ایڈووکیٹ، شفاعت علی کاظمی ایڈووکیٹ، چوہدری فہیم ایڈووکیٹ، دانش عباسی ایڈووکیٹ، شہریار عالم ایڈووکیٹ اور عاطف مرزا ایڈووکیٹ۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف مطالبہ پرحکومتی اداروں کے 70 بینک اکاؤنٹس بندکرنیکا فیصلہ
یہ کمیٹی مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کا استقبال کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی تقریب کے تمام انتظامات کی نگرانی، پروٹوکول، نشستوں کے اہتمام اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔




