نارتھ فیلڈ: امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک چھوٹے سے شہر نارتھ فیلڈ کی ایک کافی شاپ ‘لٹل جوائے کافی’ نے اپنی مشہورِ زمانہ کافی ’رسبیری ڈینش لاٹے‘ کی ترکیب دنیا بھر کے لیے عام کر دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیفے کے مالک کوڈی لارسن نے دنیا بھر کے کیفے مالکان اور کافی کے شوقین افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ ان کی اس مقبول ترین ترکیب کو “چوری” کر کے اپنے مینو کا حصہ بنائیں۔
پیرس سے ملائیشیا اور مراکش سے پولینڈ تک دنیا بھر کے کیفے اس دعوت پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ کیفے کے مالک کوڈی لارسن کا کہنا ہے کہ انہیں صرف چند دکانوں کی جانب سے ردعمل کی توقع تھی لیکن اس عالمی شہرت نے انہیں حیران کر دیا ہے۔ یہ کافی ’رسبیری شربت‘ پر مبنی ہے جو یورپی ڈینش پیسٹری جیسا ذائقہ دیتی ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے برف پر دودھ اور ڈبل شاٹ ایسپریسو ڈالا جاتا ہے اور اوپر کریم چیز فوم کی تہہ جمائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیزا، برگر شاپس پر ایکسپائر ومضر صحت اشیاء کے استعمال پر فوڈ اتھارٹی کاایکشن،3آئوٹ لیٹس سیل
مارچ کے آغاز میں متعارف کرائی گئی یہ کافی 8 ڈالر قیمت کے باوجود اتنی مقبول ہوئی کہ انسٹاگرام پر اس شاپ کے فالوورز کی تعداد نارتھ فیلڈ کی آبادی سے 6 گنا زیادہ یعنی 1 لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹور منیجر سیرینا والکر نے اس کی ترکیب ویڈیو کی صورت میں آن لائن شیئر کر دی ہے تاکہ لوگ اسے گھروں میں بھی بنا سکیں۔ سیرینا کے مطابق گھر پر اس کی لاگت صرف 2.46 ڈالر آتی ہے لیکن برتن زیادہ دھونے پڑتے ہیں۔ کوڈی لارسن کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں کسی چیز کو “خفیہ” رکھنے کی مارکیٹنگ حکمتِ عملی ختم ہو چکی ہے اور لوگ اس چیز سے زیادہ خوش ہوتے ہیں جو ان کی پہنچ میں ہو۔
View this post on Instagram




