عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

لاہور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل برقرار ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے ۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے ۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اس اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے ۔

اس تناؤ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس نے قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے ۔

اسی دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 1.18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ذیشان حیدر کا سینا دامن کا دورہ ، سرکردہ سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

دوسری جانب مربان کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جو اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں یکساں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو تیل کی قیمتوں میں مزید تیزی آ سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر نمایاں ہوں گے ۔

خاص طور پر مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ تیل کی قیمتیں براہ راست ٹرانسپورٹ، پیداوار اور دیگر شعبوں کے اخراجات کو متاثر کرتی ہیں ۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق ترقی پذیر ممالک اس صورت حال سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جہاں پہلے ہی مہنگائی کا دباؤ موجود ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی سیاسی شمولیت کی نئی پیشرفت : نثاراں عباسی کا اہم بل اسمبلی میں پیش

ان ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ متبادل توانائی ذرائع کی تلاش اور مؤثر معاشی حکمت عملیوں پر توجہ دیں تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے ۔

Scroll to Top